تفصیلات کے مطابق، ایرانی آرمی کے ڈپٹی کوآرڈینٹر ایڈمیرل ''حبیب اللہ سیاری'' کی قیادت میں اعلی سطح فوجی وفد آئیڈیاز نمائش میں شریک ہے.
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری پاکستان کے چیف آرمی اسٹاف جنرل ''قمر جاوید باجوہ'' کی خصوصی دعوت پر کراچی کے دورے پر آئے ہیں.
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آج دفاعی نمائش 'آئیڈیاز 2018' کا افتتاح کردیا جس میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں.
ایرانی وفد میں بری، فضائیہ، بحریہ اور پاسداران انقلاب کے اعلی حکام شامل ہیں.
پاکستان میں ایران کے دفاعی اتاشی بریگیڈیئر محسن ریاضت اور کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی بھی وفد کے ہمراہ ہیں.
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے اس نمائش کے موقع پر مختلف اسٹالز کے دورے کئے اور انہوں نے دفاعی اور عسکری سازوسامان اور جدید ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا.
دفاعی نمائش 'آئیڈیاز 2018' چار روز تک جاری رہے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
پاکستان میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، اعلی ایرانی فوجی وفد کی شرکت
27 نومبر، 2018، 11:28 AM
News ID:
3658611

کراچی، 27 نومبر، ارنا - پاکستان کے جنوبی شہر ''کراچی'' میں دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش 'آئیڈیاز 2018' کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سطحی عسکری وفد سمیت دنیا بھر سے کئی ممالک کے وفود شریک ہیں.